کچھ روز قبل ایک ولچسپ واقعہ سننے کو ملا ۔ سوچا آپ لوگوں کو بھی اس سے محظوظ کیا جائے۔
واقعہ کچھ اس طرح سے ہے کہ ہمارے ایک فیملی فرینڈ کو اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ جو کہ تقریبا ایک ہفتہ قبل انڈیا سے تشریف لا ئے تھے۔ قریبی تھانہ میں اپنا ویزا رپورٹ کروانے جانا پڑا ۔ اب مسئلہ جو درپیش تھا وہ یہ تھا کہ ان صاحب کو چوبیس گھنٹے کے اندر اپناویزہ رپورٹ کرنا تھا لیکن وہ صاحب کوئی ایک ہفتہ لیٹ ہو گئے۔
جیسا آپ سبھی جانتے ہیں کہ پاکستانی سسٹم میں جہاں ایک سیدھا کام کروانا انتہائی جان
جوکھوں کا کام ہے اب وہاں ایک بگڑا کام کیسے کروایا جائے؟
قصہ مختصر سارا دن خجل خوار ہونے کے بعد بھی کوئی کام نہ بن پایا۔پھر آخرکار ان کو ایک انتہائی ملنسار آفیسر مل گئے۔جنہوں نے اپنی خوش اخلاقی سے دونوں صاحبان کو جلد ہی اپنا مداح کر لیا۔ انہوں نے ان کی رام کہانی سنی اور کہنے لگے ارے جناب! آپ اپنے بھائی کے پاس آئے ہیں سمجھیں اب کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ دونوں صاحبان خوش ہوگئے۔
کافی دیر گفت و شنید کے بعد وہ آفیسر صاحب فرمانے لگے ۔“ آپ کل ایک عددشناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ اپنی ایک تصویر اور ایک عدد بابا قائد کی تصویر لگا کر مجھ کو بھجوا دیں آپ کا کام ہو جا ئے گا۔اور ہاں آپ کی چھوٹی سے چھوٹی تصویر ہو جا ئے کوئی مضائقہ نہیں۔لیکن ہم بابا قائد کی بڑی عزت کرتے ہیں اس لیے بابا قائد کی بڑی سے بڑی تصویر آپ کا کام آسان کر سکتی ہے۔:“
Tuesday, March 29, 2005





16آراء
Muhahahah Babae Qom kee taqat ka andaza ho gaya hoga indians ko bhi :D
good :D
This comment has been removed by a blog administrator.
باباقائد کی تصویر مانگی تھی یا رشوت بی بی صاف الفاظ میں بیان کریں ویسے یہ ہی معلوم ہتا ہے کہ رشوت طلب کی تھی
lagta hai Shoaib bro aap pakistan main nahi rehte
Shoaib Sb.Pakistani qom aab itni bi illmannered nai :D
جناب میں پاکستان کا ہی شہری ہو اس لئے تو پوچھ رہا پو
جناب میں پاکستان کا ہی شہری ہو اس لئے تو پوچھ رہا پو
ماشااللہ
آوے کا آوا ہی بگڑا ہے ۔
مجھے اچھی طرح ياد ہے کہ ہم لوگوں کو سی ڈی سی بنوانا ہوتی ہے اگر آپ سيدھا جائيں تو کم از کم ٢٠-٣٠ دن لگ جاتے ہيں ليکں اگر آپ پيسے لگائيں تو ايک دن ميں کام ہو جاتا ہے۔
اور شعيب بھائی آپ پاکستان ميں ہيں مگر لگتا ہے آپ کا سرکاری دفتروں ميں اتنا واسطہ نہيں پڑا لوگ رشوت کو بابا جی کی تصوير کہہ کر ہی مانگتے ہيں۔
تو آخرکار کس رنگ کے بابا قائد کی ضرورت پیش آئی؟ :)
کہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے!
Pity of our people ... going towards wrong track ...!
Really Nice blog here by the way :)
Blue coloured baba jii for sure ...
رزق حلال عین عبادت ہے اور غین غربت بھی تو ہے۔
یارہ میں بھی تو یہ ہی کہہ رہا تھا کہ رشوت مانگی ہے
Neela ho ya laal ya Hara taaqaat sab main hee hai :D
چاچا بڑا نہ بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب سے بڑا روپیا:P
عیٰسی پیر نہ موسٰی پیر، سب سے بڑا ہے پیسہ پیر
Post a Comment
<<واپس